۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اللہ تعالیٰ کی عبادت کے ضروری ہونے کی دلیل اس کی رحمانیت و رحیمیت ہے۔اللہ کے معبود حقیقی اور اس کی وحدانیت و یگانگت پر یقین انسان کو دینی معارف و احکام چھپانے سے روکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِلَـٰهُكُمْ إِلَـٰهٌ وَاحِدٌ ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ ﴿بقرہ، 163﴾

ترجمہ: اور تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے۔ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ وہ بڑا مہربان بہت رحم والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ سب انسانوں کا حقیقی معبود واحد، یگانہ و یکتا ہے.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کے علاوہ معبود حقیقی وجود ہی نہیں رکھتا.
3️⃣ اللہ تعالیٰ رحمٰن و رحیم ہے.
4️⃣ اللہ تعالیٰ کی عبادت کے ضروری ہونے کی دلیل اس کی رحمانیت و رحیمیت ہے.
5️⃣ اللہ کے معبود حقیقی اور اس کی وحدانیت و یگانگت پر یقین انسان کو دینی معارف و احکام چھپانے سے روکتا ہے.
6️⃣ اللہ تعالیٰ کی رحمانیت اور رحیمیت گناہ گاروں کی توبہ قبول کرنے کی ضامن ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .